مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار 389 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 47 ہزار 476 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 194 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 580 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 37 لاکھ 19 ہزار 719 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ